106

لیپ ٹاپ کے ذریعے اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے نکال لیے گئے

پشاور (الشامی نیوز) پشاور میں ملزمان لیپ ٹاپ کے ذریعے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے نکال کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں نجی بینک کی ایم ٹی ایم لوٹ لی گئی، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

ملزمان نے لیپ ٹاپ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم نکالی جو 33 لاکھ سے زائد تھی۔ بینک منیجر کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران چوکیدار ڈیوٹی پر موجود تھا لیکن وہ سو رہا تھا۔

منیجر نے بتایا کہ ملزمان نے لیپ ٹاپ کو مشین سے منسلک کیا اور ہیکنگ کے ذریعے 33 لاکھ 40 ہزار روپے نکال لیے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کا صورتحال کا جائزہ لیا اور بیانات قلمبند کیے، پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں