34

لاہور کے ہسپتالوں کے آئی سی یوز اور ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی

لاہور ( الشامی نیوز ) لاہور میں کورونا پر قابو پانے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ، شہر کے ہسپتالوں میں آئی سی یوز اور ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی ۔۔۔

الشامی نیوز کے مطابق شہر کے 71فیصد سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے آئی سی یوز کے بستر پر مریض موجود ہیں ،گزشتہ ماہ وینٹی لیٹرزپر موجود مریضوں کی شرح 95فیصد تک پہنچ گئی تھی ۔ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں آکسیجن سلنڈرز پر مریضوں کی تعداد 36فیصد رہ گئی ہے جو گزشتہ ماہ 65فیصد سے زائد تک پہنچ گئی تھی، اس وقت لاہور کے ہسپتالوں میں 930 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 576 کنفرم کورونا کیسز جبکہ 354مشتبہ افراد ہیں ۔اسلام آبادمیں کورونا ویکسی نیشن کے لئے بڑا سنٹر کھولا جا ئے گا، ڈاکٹر نوشین حامد

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 230مریض آئی سی یو میں وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں،439مریض ہائی ڈیپنڈنسی ور 207آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں ۔

ادھر خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کے کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی ،خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 7.8فیصد ہو گئی ، صوبے میںایکٹو کیسز کی تعداد نو ہزار727ہے ۔ ہسپتالوں میں اس وقت ایک ہزار501مریض زیر علاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں 157مریض آئی سی یو میں ، 781ایچ ڈی یو میں اور 70وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں