21

لاہور نیب میں 21سالہ تاریخ کی بڑی پِلی بارگین منظور

گرینڈ ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور کی 21سالہ تاریخ کی بڑی پلی بارگین منظور کرلی۔

ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں گزشتہ روز ریجنل بورڈ میٹنگ منعقد کی گئی، میٹنگ میں گرینڈ ایونیو سوسائٹی کیس کے ملزمان کیجانب سے پیش کردہ مجموعی 2 ارب 25 کروڑ مالیتی پلی بارگین درخواست پر منظوری دی گئی۔

ملزم ریاض احمد چوہان و دیگر کیجانب سے 2 ارب 25 کروڑ کی پلی بارگین درخواست کی احتساب عدالت لاہور نے بھی توثیق کردی، پلی بارگین میں گرینڈ ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے 2ہزار 150متاثرین کو ریلیف فراہم کروایا جائے گا۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق پلی بارگین پر عملدرآمد کیلئے ملزم کی4 قیمتی جائیدادیں بحق سرکار رہہن رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے، ملزم کی رہہن کی گئی جائیدادوں میں فیروز پور روڑ پر وسٹا کیش اینڈ کیری اور ڈی ایچ اے فیز-8 میں 3 قیمتی اپارٹمنٹ شامل ہیں۔

ترجمان نیب نے مزید بتایا کہ ملزمان کی جانب سے رہہن سہن کےلیے رکھی گئی جائیداوں میں لاہور شہر کے68 بیش قیمت اپارٹمنٹ اور موضع شہزادہ، ماڈل ٹائون میں 52 کنال قیمتی اراضی بھی شامل ہیں۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم سے 75 کروڑ 53 لاکھ کی رقم پہلی قسط کے طور پر بحق سرکار وصول کرلی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نیب لاہور گزشتہ 3سالوں کے دوران بدعنوان عناصر سے 75ارب سے زائد کی رقم برآمد 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں