66

لاہور میں 444 کینال پر محیط اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی

لاہور پولیس نے قبضہ گروپوں کیخلاف ایک بار پھر آپریشن تیز کر دیا، لاہور پولیس وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

لاہور(اُلشامی نیوز) حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، لاہور میں 444 کینال پر محیط اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی- تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگذار کروا دی۔ رائیونڈ کے علاقہ موضع جلالپورہ میں عرصہ دراز سے 444 کنال پر قابض تھے۔ آپریشن کے دوران ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی اور اے سی رائیونڈ اور حلقہ پٹواری بھی موقع پر موجود تھے ۔لاہور پولیس نے قبضہ گروپوں کیخلاف ایک بار پھر آپریشن تیز کر دیا۔لاہور پولیس وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے- واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ حکومتِ پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

( ہے)انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے سٹیٹ لی قابض مافیاز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی 146,795 ایکڑ زمین کی مالیت تقریباً 438 ارب روپے بنتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ حکومتوں کی زیر سرپرستی پنجاب بھر میں قبضہ کی گئی تقریباً 87 فیصد سٹیٹ لینڈ ہم اب تک واگزار کروا چکے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا نے گزشتہ حکومتوں میں بڑے پیمانے پر سرکاری زمین پر قبضہ کیا، پی ٹی آئی حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز گزشتہ برس کیا اور اب تک لاکھوں ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی جا چکی ہے۔قبضہ مافیا سے واگزار کرواگئی زمین کی مالیت بھی اربوں روپے میں بنتی ہے، جس سے سرکاری خزانے میں جمع کروایا جائے گا۔ اس حوالے سے کھوکھر پیلس کو منہدم کرنا حکومت کی بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کا یہ موقف ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کے درمیان قبضہ مافیا کو حکومتی سرپرستی حاصل رہی اور بڑے پیمانے پر جگہوں پر قبضہ کیا گیا، لیکن گزشتہ پولیس یا کسی بھی ادارے کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں