78

لاہور : اقبال ٹاون میں لیسکو کے دو ملازمین قتل

لاہور : (الشامی نیوز )لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں لیسکوکے دو ملازمین کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں قتل کا  افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن   میں  لیسکو کے دو ملازمیں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ قتل ہونیوالے  ملازمین کی شناخت امجد اور اسحاق کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس  جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،  پولیس کے مطابق دونوں ملازمین کی لاشیں گرڈ اسٹیشن سید پور سے ملیں۔ پولیس  نے لاشیں تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں  جبکہ  ملزمان کی تاحال شناخت نہیں  ہوسکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں