35

عید کی تعطیلات ، کراچی کے شہریوں کیلئے سی ویو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

کراچی : (الشامی نیوز) سندھ حکومت نے  عید کے موقع پر کراچی کےشہریوں کیلئےساحلی مقام کومکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سی ویو پرکسی کو آنے یا گاڑی کھڑی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر سندھ حکومت نے کراچی کےشہریوں کیلئےساحلی مقام کومکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے احکامات کے بعدپولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی ویوکوعوام کے لیے مکمل طورپربندکرناشروع کردیاگیا، سی ویو پرکسی کوآنےیا گاڑی کھڑی کرنےکی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق سی ویوپر100سےزائداہلکاروں کوتعینات کردیاگیا جبکہ پولیس موبائل،موٹرسائیکل گشت کیساتھ ساحل پر گھڑسوار اہلکار بھی تعینات ہوں گے ،سی ویو کے اطراف تمام ریسٹورنٹس اور ٹیک اوےبھی بندکردیےگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صرف مقامی افرادکواپنی رہائش پرجانےکی اجازت ہوگی، کنٹینرزکےبجائےرکاوٹیں رکھ کرساحل کوبندکیاگیا،پولیس

خیال رہے این سی او سی کی ہدایت پر  تمام تفریحی مقامات کو عید کی تعطیلات کے دوران بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں