65

عوامی مسلم لیگ کے پبلک سیکریٹریٹ(لال حویلی) کے داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ اور اسکینر لگائے جائیں گے، سیکورٹی ذرائع

تفصیلات کے مطابق ایس پی راول ٹاؤن رائے مظہر اقبال، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈی ایس پی وارث خان اور ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک پولیس ٹیم نے لال حویلی کے نام سے مشہور عوامی مسلم لیگ کے عوامی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید شفیق سے سیکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا۔

پارلیمانی سکریٹری برائے انسداد منشیات شیخ رشید شفیق نے راولپنڈی میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں اور دیگر سیکیورٹی امور کے پیش نظر پولیس ٹیم کو سیکیورٹی کے امور سے آگاہ کیا، ٹیم نے آس پاس کے تجارتی راستوں اور رہائشی علاقوں کا بھی دورہ کیا

سادہ کپڑوں میں اضافی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ مزید سیکیورٹی کے لیے عوامی مسلم لیگ کے پبلک سیکریٹریٹ کے داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ اور اسکینر لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ لال حویلی کے آس پاس سخت سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، ٹیم کو لال حویلی کے آس پاس سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے کہا گیا تھا لیکن پبلک سیکرٹریٹ کے آس پاس کے علاقوں میں شہری زندگی اور کاروباری سرگرمیوں کو پریشان نہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں