50

عمران خان عوام کا نہیں سلیکٹرز کا انتخاب ہیں، مریم نواز

 مظفر آباد:(الشامی نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان آپ عوام کا نہیں سلیکٹرز کا انتخاب ہیں، اور سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں۔ 

آزاد کشمیر کے ہجیرہ کالج گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا میر ے علاوہ کوئی چوائس نہیں ، عمران خان آپ عوام کا نہیں سلیکٹرز کا انتخاب ہیں، اور سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں، آپ چوائس اس لیے ہو آپ ہربات پرجھک جاتے ہیں،  عمران خان نے لوگوں کو بتادیاکہ ان میں اورنوازشریف میں کیا فرق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں