116

ضمنی انتخاب میں ناکامی کی وجہ کیا بنی؟ رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

لاہور: ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی ناکامی کی وجوہات، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ بھجوا دی گئی۔

حکومت کی جانب سے حلقے کے اندر عوامی مسائل کے حل پر توجہ ہی نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی اندرونی سیاسی چپقلش بھی ناکامی کا باعث بنی۔

واضح رہے این اے 75 کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار ایک لاکھ 10ہزار 75 ووٹ لے کر میدان مارا تھا جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 93ہزار 433 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے تھے۔

عام انتخابات 2018 میں (ن) لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرشاہ کامیاب ہوئے تھے اور ان کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں