56

صدر مملکت نے ٹک ٹاک کی دنیا میں‌ قدم رکھ دیا ، صدارتی ترجمان نے اکاؤنٹ کی تصدیق کردی

محمد عمیر دبیر16 جولائی 2021

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا، جس کی تصدیق اُن کے ترجمان نے خود کی ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’صدر پاکستان اب ٹک ٹاک پر موجود ہوں گے، جہاں اُن کے مثبت اور حوصلہ افزائی سے متعلق پیغامات شیئر  کیے جائیں گے‘۔https://25d8023a38bfa4645f16e3c2da2fcd1b.safeframe.googlesyndication.com/safeframe/1-0-38/html/container.html

صدارتی ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ صدر پاکستان کے پیغامات بالخصوص پاکستانی نوجوانوں کے لیے ٹک ٹاک پر شیئر کیے جائیں گے، جن کے ذریعے صارفین کو متاثر کن ویڈیوز بنانے پر آمادہ کیا جائے گا‘۔

ٹک ٹاک پر صدر پاکستان کا اکاؤنٹ [email protected] کے نام سے ہے، جس کو تمام شہری فالو کرسکتے ہیں۔@presofpakistan#Pakistan#DreamerOfPakistan#ArifAlvi#PresidentOfPakistan#PresidentPakistan#MotivationalVideo#DrArifAlvi

♬ original sound – The President of Pakistan

حیران کن طور پر حال ہی میں سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس ایپ کی سروسز پاکستان میں بند کردیں تھیں، بعد ازاں انتظامیہ نے شکایات دور کیں تو ایپ کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں