61

شہباز شریف کہتے ہیں وہ عدالت میں جواب دیں گے، یہ کسی سوال کا جواب دینے کو تیار ہی نہیں، نیب پراسیکیوٹر۔ نیب کا سوال نامہ پرانا ہے، اس کا جواب دے چکا ہوں، شہباز شریف

لاہور (الشامی نیوز) ، یہ کسی سوال کا جواب دینے کو تیار ہی نہیں، کیا ہم تفتیش ہی نہ کریں۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نیب کا سوال نامہ پرانا ہے، اس کا جواب دے چکا ہوں،میں نے ان سے کہا جو آپ پوچھ رہے ہیں وہ پہلے آپ مجھ سے پوچھ چکے ہیں،

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت کے رو برو پیش کیا گیا،کیس کی سماعت  احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کی۔نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب کو آج کس بنیاد پر جسمانی ریمانڈ چاہیے؟نیب پراسکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ  شہباز شریف کو تحریری سوال نامے فراہم کیے مگر وہ جواب نہیں دے سکے، شہباز شریف کہتے ہیں وہ عدالت میں جواب دیں گے، یہ کسی سوال کا جواب دینے کو تیار ہی نہیں، کیا ہم تفتیش ہی نہ کریں۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نیب کا سوال نامہ پرانا ہے، اس کا جواب دے چکا ہوں،میں نے ان سے کہا جو آپ پوچھ رہے ہیں وہ پہلے آپ مجھ سے پوچھ چکے ہیں، میں 26 اکتوبر 2018 کو تمام چیزیں نیب کو دے چکا ہوں، نیب کے تفتیشی افسر حقائق کے برعکس باتیں کر رہے ہیں، مجھے آخری پیشی سے پہلے دو سوالنامے دیے گئے، دیے گئے سوالناموں کے جواب بھی دیے ہیں، میرے جواب ریفرنس کا حصے ہیں۔جس پر عدالت نے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں