31

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں، فواد چوہدری

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید کے روز شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ‏عید کے روز شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے جبکہ کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں