58

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی بجلی کے فی یونٹ میں1 روپیہ 52 پیسےاضافے کی درخواست

اسلام آباد:بجلی صارفین ایک بار پھر قیمت میں اضافے کیلئے ہو جائیں تیار،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 1 روپیہ 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔
حکام نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کےمطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے بجلی میں اضافے کی درخواست دی ہے اور بجلی کے فی یونٹ میں1 روپیہ 52 پیسےاضافے کی درخواست کی گئی ہے،درخواست اکتوبر اور نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نومبر کیلئے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے جبکہ اکتوبرکیلئے بھی بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے،دونوں درخواستوں پر سماعت 30 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں