66

سکھ برادری کے مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد (الشامی نیوز )وزیر اعظم عمران خان نے بابا گورونانک کی 551 ویں سالگرہ پرسکھ برادری کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ برادری کو یقین دلاتا ہوں مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے بابا گورونانک کی 551 ویں سالگرہ پرسکھ برادری کومبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ننکانہ صاحب اور کرتارپور سکھ برادری کے مقدس مذہبی مقامات ہیں،سکھ برادری کویقین دلاتا ہوں مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حسن ابدال کے ریلوےاسٹیشن میں تمام ترسہولتیں فراہم کردی گئی ہیں تمام اقلیتوں کےمقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائیں گے، سکھ برادری کیلئے ننکانہ صاحب اور کرتارپور مکہ اور مدینہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے باباگرونانک کےجنم دن کی تقریبات میں شریک یاتریوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں بھارت بھی اقلیتوں کو مذہبی آزادی دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں