22

سندھ: 24 گھنٹوں کے دوران 714 نئے کورونا کیسز رپورٹ

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 13 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک 4793 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک 2 لاکھ 97 ہزار64 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کورونا کے مزید 319 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق شرقی میں 163 ، وسطی میں 77، جنوبی میں 26 ، ملیر میں 20،
کورنگی میں 19 اور غربی میں 14 نئے کورونا کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔

مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق شہر قائد میں مجموعی طور پر کورونا کے 2 لاکھ 3 ہزار 547 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں