108

سندھ کو بنجر کرنے کی سازش ناکام بنا دیں گے ، سہیل انور سیال صوبائی وزیر سندھ آبپاشی

کندھکوٹ ( رپورٹ عبدالرزاق آزاد)ارسا سندھ کو زیادہ پانی دینے کے بجائے ایک ہفتے کے اندر 37 سو کیوسک پانی کم کر دیا گیا ہے ۔اگر نیازی سرکار بد نیتی نہ کرے تو کچھ دنوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے ۔صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال ۔
بدین کے ساتھ بہت علاقوں میں پینے کا پانی بھی موجود نہیں ۔پانی کی کمی ہوتے ہوئے ہم بلوچستان کو پینے کا پانی دے رہے ہیں ۔صوبائی وزیر ۔
تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر آپاشی سہیل انور سیال گڈو بیراج پہنچ کر پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی ،ایس ایس پی امجد شیخ ،چیف جنید گڈو بیراج ،اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔پانی کی کمی کے بارے میں چیف انجینئر محمد اسحاق عباسی نے بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں 27 فیصد جبکہ سندھ میں 80 فیصد کمی ہے ۔ارسا اور نیازی حکومت سندھ کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں اگرچہ نیازی سرکار نے نا انصافی نہ کی تو آنے والے وقت میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے ۔بدین سمیت دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی شدید قلت ہے اس کے باوجود ہم بلوچستان کو پینے کا پانی فراہم کر رہے ہیں ارسا ایک ہفتے کے اندر سندھ کو زیادہ پانی دینے کے بجائے مزید قلت کر دی گئی ہے جو کہ پریشان کن بات ہے ۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں