46

سندھ حکومت کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

سیکریٹری محنت و افرادی قوت نے یکم مئی کے ساتھ این اے 249 ضمنی انتخاب کی حدود میں29 اپریل کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں، جس کے مطابق یکم مئی بروز ہفتہ عام تعطیل ہوگی۔

محکمہ محنت کے مطابق این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لیے 29 اپریل کو فیکٹری ملازمین کےلیے عام تعطیل کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں