58

سندھ حکومت کا ‘سندھ پبلک سروس کمیشن’ کی معطلی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ

سندھ حکومت نے سندھ پبلک سروس کمیشن  (ایس پی ایس سی )کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنےکا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں سقم موجود ہے، ہائی کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  سندھ ہائی کورٹ نےگزشتہ روز سندھ پبلک سروس کمیشن کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کی تمام بھرتیوں کو بھی منسوخ کیا تھا۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن سےمتعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائےگی۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی سندھ نے نظر ثانی کی اپیل دائرکرنےکے لیے ایڈووکیٹ جنرل کو احکامات جاری کیے ہیں، سندھ حکومت فوری اپیل دائر کرنےجارہی ہے، عدالتی فیصلے سے 1989سے ہونے والی تمام بھرتیاں متنازع ہوگئی ہیں، ہائی کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں