120

زاہدان سے کوئٹہ جانے والی ٹرین کو حادثہ، 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

چاغی: ایران سے کوئٹہ جانے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ایران کے شہر زاہدان سے کوئٹہ جانے والے مال بردار ٹرین پدگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے۔

مال بردار ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں لیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ریلوے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرین ایران سے سلفر لے کر کوئٹہ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

ہم نیوز نے ریلوے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا

ریلوے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ریل سروس کی بحالی کے لیے کوئٹہ سے بھی ریسکیو ٹیم روانہ کردی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں