7

رواں سال لاہور میں کائٹ یگرفتار کیا گیا ؟جانئے

لاہور(الشامی نیوز ) ترجمان لاہور پولیس نے کہا ہے کہ رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے اور خلاف ورزی پر 42 سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں، چرخیاں اور پتنگ سازی کا سامان بھی برآمد کیا گیا،دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے پولیس افسران کو چھٹی کے روز پتنگ بازوں پر خصوصی چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ہدایت کی ہے

 کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او )لاہور نے پتنگ بازی کے سدباب کیلئے پبلک ایڈریس سسٹم استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا بھیحکم دیا اور کہا کہ ڈولفن سکواڈ

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ہر شہری اپنی گھر کی چھت کا ذمہ دار ہے،آپ کی کٹی پتنگ کی ڈور، کسی کی زندگی کی ڈور کا خاتمہ کرسکتی ہے۔انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ہم اس موت کے کھیل کو ختم کرکے چھوڑیں گے، پتنگ بازی پر بچوں کے والدین کےخلاف بھی کارروائی ہوگی،چھٹی کے روز بلند عمارتوں کی چھتوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،شہری خونی کھیل کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں