16

حیدرآباد میں بچوں کے سامنے شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک20 جولائی 2021

حیدرآباد: (الشامی نیوز) سندھ کے شہر حیدرآباد میں بچوں کے سامنے شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

الشامی نیوز کے مطابق حیدرآباد میں بچوں کے سامنے شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، انصاف کے لیے خاتون کے اہلخانہ ڈٹ گئے۔

خاتون کے اہلخانہ نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی گرفتار ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔

ماں پر تشدد کے وقت موجود کمسن بیٹی نے بھی پوری روداد سناتے ہوئے کہا کہ باپ نشے میں تشدد کرتا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مقتولہ کے گھر والوں سے ملاقات کی مشترکہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ مقدمہ واپس لینے کے لیے عمر میمن کا بھائی دھمکیوں پر اتر آیا ہے درندہ صفت انسانوں کو سخت سزا دی جائے۔

قرت العین کے قاتل شوہر عمر میمن کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے اور عدالت نے ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

گرفتار ملزم کو اگلی سماعت کے لیے 22 جولائی کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں