120

حکومت کی جانب سے ظلم و جبر کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، خالد بشیر بٹ ، چیئرمین پیغام یونین جینکو تھری مظفرگڑھ

تھرمل پاور پلانٹس کی بندش اور ملازمین کو سرپلس کرنے کے خلاف ملازمین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر ورکرز یونین اور پیغام یونین کے ساتھ ملکر تھرمل کا مین گیٹ بند کردیا تھرمل پاور ملازمین کا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا اس موقع پر پیغام یونین کے صوبائی صدر شمشاد شاہین ،۔ ریجنل چیئرمین پیغام یونین جینکو تھری مظفرگڑھ خالد بشیر بٹ کا کہنا تھا کہ کہ 331 ملازمین کو سرپلس کرکے مختلف کمپنیوں میں ڈی پرموٹ کرکے بھیج دیا گیا جو کہ سراسر ظلم ہے جو ملازم اس پاور ہاؤس میں 17 گریڈ پر کام کررہا تھا اسے مختلف کمپنیوں میں 3 اور 5 گریڈ پر سرپلس کرکے بھیجا جارہا ہے جو ہم بالکل تسلیم نہیں کرتے حکومت کی جانب سے اس ظلم و جبر کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ تھرمل پاور مظفرگڑھ آفیسران بالا نے آرڈرز نکال کر ریلیو کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں لیکن کوئی ملازم اس فیصلہ کو نہ تو تسلیم کرتا ہے نہ آرڈر موصول کرے گا ہم اد فیصلے کے خلاف ہر حربہ آزمائیں گے اور اد ظالمانہ پالیسی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں تمام تر لیبر یونینز ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں اور اس کیس کو ہر صورت لڑیں گے اس حوالہ سے دونوں یونینز ملکر ایک کمیٹی بنارہے ہیں جو تمام تر مسائل کو دیکھیں گے اور ملازمین کا مقدمہ لڑیں گے حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پہلے تھرمل کو تباہ کیا گیا ہے اور پھر ملازمین کے ساتھ یہ جبر کیا جارہا ہے مطالبات پورے ہونے تک یہ احتجاج جاری رہے گا اور کسی آفیسر کو تھرمل میں گھسنے نہیں دیں گے اور وقت آنے پر پارلیمنٹ اور واپڈا منسٹری کا بھی گھیراؤ کریں گے ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں دیگر یونین عہدیدار علی جوئیہ رانا اقبال محمد ریاض افضل نیازی رانا مشتاق شیخ جمیل ندیم نشاط ڈوگر نے بھی خطاب کیا اور حکومت کی اس ناقص پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں