51

حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کرکے قوم کی خودداری کو داؤ پر لگا دیا’ بلاول بھٹو

کراچی: (الشامی نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگاکر اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی، عالمی مالیاتی ادارے سے سخت شرائط پر معاہدہ کرکے حکومت نے قوم کی خودداری کو داؤ پر لگادیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مافیا نے صرف تین ماہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں 110 فیصد تک بڑھائیں، مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر پی ٹی آئی اشرافیہ نے اربوں روپے کمائے۔ اب افسوس ناک طور پر قیمتیں کم کر کے اس کا کریڈٹ بھی لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اب تک اپنا 5 سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لا سکی،عمران خان عوام کوبتادیں وہ بغیرکسی منصوبہ بندی اقتدارمیں آئے۔عوام کی جیبوں میں پیسہ نہیں، عمران خان پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو نوازنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کوبجٹ میں نوازنے کا منصوبہ عوام دشمن ہے، وزیراعظم اپنے ارکان اسمبلی کے بجائے عوام پر رقم خرچ کریں۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں