37

’بھارتی یورینیم القاعدہ یا داعش کے ہاتھ لگ گیا تو وہ ’ڈرٹی بم‘ بناسکتے ہیں‘‘

اسلام آباد: (الشامی نیوز) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی یورینیم القاعدہ یا داعش کے ہاتھ لگ گیا تو وہ ’ڈرٹی بم‘ بناسکتے ہیں۔

الشامی نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نیوکلیئر پروگرام غیر محفوظ ہے، آئے روز یورینیم کی اسمگلنگ اور خریدو فروخت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ڈائمنڈ کی ری شیپنگ کے لیے یورینیم بھارت میں استعمال کی جارہی ہے، بھارت میں ایٹمی فضلہ دریاؤں اور سمندر میں ڈالا جارہا ہے یہ عمل ماحولیات کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ بھارت کے ایٹمی پروگرام پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے ممبئی سے انتہائی ملک یورینیم کی فروخت کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 7 کلو گرام سے زائد یورینئیم برآمد ہوا جس کی ‏مالیت 21 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔

انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو اطلاعات ملی تھیں کہ کچھ لوگ یورینیم کی فروخت کے لیے خریدار ‏ڈھونڈ رہے ہیں جس کے بعد ملزمان کیلئے جال بچھایا گیا اور انہیں کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں