64

بجٹ 2021-22 ؛ پارلیمنٹ ہاؤس کے لئے 100 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

 اسلام آباد: نئی مالی سال میں پارلیمنٹ ہاؤس (قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے بجٹ میں 100 کروڑ سے زائد اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  مالی سال 2021-22 میں پارلیمنٹ ہاؤس کے بجٹ میں 100 کروڑ سے زائد اضافہ کردیا گیا ہے، اور وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس ( قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے لئے مجموعی طور پر9 ارب سے زائد کا بجٹ رکھا ہے۔

بجٹ دستایزات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مجموعی بجٹ 9 ارب 32 کروڑ 86 لاکھ کا ہوگا، قومی اسمبلی کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 کروڑ اضافی بجٹ دیا جائے گا، جب کہ سینیٹ کو بھی بجٹ میں اپنے حصے سے زیادہ 72 کروڑ روپے ملیں گے۔  اس طرح ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کا مالی سال 21-22 کے لئے 5 ارب 58 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اور ایوان بالا (سینیٹ) کو 3 ارب 74 کروڑ 47 لاکھ روپے دیئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں