178

این سی او سی کا اہم فیصلہ، 8 سے 16 مئی تک تمام کاروباری و سیاحتی سرگرمیاں بند رہیں گی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تک تمام تجارتی ‏سرگرمیاں بند رہیں گی اور سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔

این سی اوسی نے اجلاس میں 8 سے 16 مئی کے دوران ایس او پیز عمل درآمد کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ،ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی،8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی۔

این سی او سی کے مطابق کھانےپینےکی دکانیں، گروسری، پمپس، بیکری اور میڈیکل اسٹورز کھلے ‏رہیں گے، 8 سے16 مئی کےدوران آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے لوگ آبائی علاقےجاسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں