59

ایل پی جی قیمت میں اضافہ فی سلنڈر قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 22.88 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا

اسلام آباد: (الشامی نیوز )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اٹھارٹی (اوگرا) نے ماہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الشامی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے ماہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی کلو اضافے کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 22.88 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1553.22 روپے مقرر کردی گئی۔

گزشتہ ماہ 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1530.34 روپے تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 9.66 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

اوگرا کی جانب سے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1530.34 روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ کمرشل صارفین کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 114.05 روپےاضافہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ چوبیس اکتوبر کو بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں