61

‘ اگر حکومت چلی جائے اور مہنگائی ختم ہو جائے تو شادی کر لوں گا ”

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے شادی کے لیے شرط رکھ دی

'' اگر حکومت چلی جائے اور مہنگائی ختم ہو جائے تو شادی کر لوں گا ''

مظفر گڑھ: (الشامی نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے شادی کے لیے شرط رکھ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے کہا کہ اگر حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہو تو شادی کرلوں گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس دورحکومت میں شادی نہیں کرسکتا، دعا کریں عید کے بعد حکومت چلی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ایم این اے تھا تو شادی ہونے کے چانس بھی لگ رہے تھے، مہنگائی کے باعث اپنے ولیمے میں دال کھلانے کے پیسے بھی نہیں۔خیال رہے کہ جمشید دستی نے جنوری میں اعلان کیا تھاکہ مارچ 2021ء میں شادی کرلیں گے۔ جمشید دستی نے مارچ 2021ء میں شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی گھریلو خاتون ہو جو بچوں کی اچھی تربیت کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر بارات گدھا گاڑی پر جائے گی جبکہ ولیمے میں آنے والے مہمانوں کی تواضع دال سے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دوست احباب سے ایک سادہ لڑکی ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا ہے جو میرے بچوں کی اچھی تربیت کر سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے دوست احباب میرے لیے ایک ایسی لڑکی ڈھونڈنے میں ناکام رہے تو مجھے اپنی شادی کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہار دینا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اسی تناسب سے اضافہ ہوتا رہا تو میں اپنے ولیمے کی تقریب میں مہمانوں کو دال بھی نہیں کھلا سکوں گا۔ واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔گذشتہ برس مظفرگڑھ میں عوامی راج پارٹی (اے آر پی) کے رہنما اجمل کالرو کی تقریب ولیمہ میں جمشید دستی گدھا گاڑی میں بیٹھ کر شادی میں شرکت کی ۔ جمشید دستی دولہے اور پارٹی قائدین کے ہمراہ گدھا گاڑی پر بیٹھ کر پنڈال میں پہنچے تھے۔یہی نہیں جمشید دستی اور دیگر نے دولہے کے ساتھ مل کر گدھا گاڑی بھی چلائی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں