56

انسانیت کی بھلائی کیلئے ہسپتال کا بیڑا اٹھایا: ڈاکٹرعبدالقدیر

مخیر حضرات کو اے کیو خان ہسپتال میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے :ویڈیو لنک خطاب

لاہور ( الشامی نیوز)محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ پاکستان ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جس کے عوام فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے پاکستانی عوام کو درد دل دیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بے شمار فلاحی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے مخیر حضرات اور ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انسانیت کی بھلائی کے لئے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ مخیر حضرات کو اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے تاکہ ان مشکل حالات میں غریب مریض اپنا علاج معالجہ کرا سکیں، انہیں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں مفت طبی سہولیات باقاعدگی سے میسر آ سکیں۔ہسپتال میں اب تک ساڑھے 7لاکھ مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا جا چکا ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں