37

اسمبلی اجلاسوں میں اپوزیشن کو زیادہ وقت دیاجاتا ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اسپیکر کو شکایت بھرا خط

کوئٹہ ( الشامی نیوز آن لائن نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی اسمبلی کے سپیکر کو شکایت بھرا خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ اسمبلی اجلاسوں میں قوائد کے خلاف اپوزیشن کو زیادہ وقت دیا جاتا ہے ۔

الشامی نیوز کے مطابق جام کمال نے کہا کہ حکومتی بینچوں کے ارکان سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے ،ملک کے دیگر صوبوں کی اسمبلیوں کے رولز کو مد نظر رکھا جائے ،سپیکر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو مساوی وقت دیا کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے7 مئی کو کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کے ہتھکنڈوں سے میری کوششوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اپوزیشن ہو یا اپنی صفوں میں شامل لوگ میں کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاتھا کہ جو کوئی تحریک عدم اعتماد لانا چاہتا ہے وہ خوش ہو کر لے آئے ،چاہے وہ مخالفین میں سے ہوں یا ہماری اپنی صفوں میں سے، اللہ نے مجھے بلوچستان کی خدمت کا یہ موقع دیا ہے اور انشا اللہ میں اپنی پوری کوشش کرتا رہوں گا اور ایسے ہتھکنڈوں سے میری کوشش میں فرق نظر نہیں آئے گا،حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، میں  کسی کو بلیک میل کرتا ہوں اور نہ ہی الحمدللہ اس طرح بلیک میل ہوتا ہوں،تحریک عدم اعتماد کے شوشے صرف میری عوامی خدمت سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے ، کاش ان لوگوں نے ہر ہفتے اسلام آباد کا دورہ کرنے کی بجائے اپنے محکموں، کاموں اور معاملات پر زیادہ توجہ دیتے تو معاملات کچھ اور ہوتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں