45

اسلام آباد پولیس کا عیدالاضحی پر سیکیورٹی پلان جاری، شہر میں سیکیورٹی کیلئے سیف سٹی کی مدد سمیت فالکن اور ایگلز اسکواڈ بھی متحر ک

اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحی کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا، ضلع بھر میں 3 کھلے مقامات سمیت چھوٹی بڑی966 مساجد، امام بارگاہوں میں نماز عید ادا کی جائے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،جبکہ شہر اقتدار کی مویشی منڈیوں کے لیے بھی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔

اس کے علاوہ شہر میں سیکیورٹی کیلئے سیف سٹی کی مدد سمیت فالکن اور ایگلز اسکواڈ بھی متحر ک رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں