100

اسلام آباد پولیس نے 20 خواتین سے زیادتی میں ملوث ملزم کو آخر کار گرفتار کر لیا

اسلام آباد ( الشامی نیوز آن لائن نیوز )اسلام آباد کے تھانہ کورال کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران 20 خواتین سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے دو سال

قبل اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، ملزم نے 20 سے زائد خواتین سے زیادتی کا اعتراف کر لیاہے ، ملزم ظہیر احمد آزاد کشمیر کا رہائشی ہے جوکہ زیادتی کرنے اور قیمتی اشیاءچھیننے کے بعد فرار ہو جاتا تھا ، ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں لوٹی گئی قیمتی اشیاءاور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں