64

اسلام آباد میں سرکاری افسر پر 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار

اسلام آباد: (الشامی نیوز) اسلام آباد میں سرکاری افسر کے خلاف 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے گریڈ 17کے افسر رانا سہیل اختر کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق سرکاری افسر نے نوکری دلوانے کے لئے پشاور سے بلایا، این سی آر سی کے ریسٹ ہاؤس لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بتایا گیا ہے کہ رانا سہیل اختر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور سیکشن آفیسر تعینات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں