93

اسلام آباد تشدد کیس: متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو شناخت کرلیا

اسلام آباد: تشدد کیس میں متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکے اور لڑکی کو ہراساں  کرنے  کے معاملے پر اڈیالہ جیل میں 3 ملزمان کی شناخت پریڈ کی گئی جس میں متاثرہ جوڑے نے تینوں ملزمان کو شناخت کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ تینوں ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے کےکیس میں عثمان مرزا و دیگر ملزمان کے خلاف بھتہ خوری، جنسی زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی اور لڑکے نے آپس میں شادی کرلی ہے اور ان کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں