32

کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری

ویب ڈیسک 21 مئی 2021

اسلام آباد :(الشامی نیوز) وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ ‏جاری کردی گئی۔

؎تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین کے 38 لاکھ میں سے ‏صرف 4 ہزار 329 میں منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔

منفی اثرات والے 35.7 فیصد افراد بخار میں مبتلا ہوئے۔ 15.4 فیصد منفی اثرات والے افرادکوسر اور جسم میں ‏درد کے ساتھ فلوکی بھی شکایت ہوئی

‎ ‎رپورٹ کے مطابق 33.1 فیصد کو انجکشن لگانے والی جگہ پر درد کی شکایت تھی،اس کے علاوہ 6.7 فیصد ‏منفی اثرات والے افراد کو ڈائریا جبکہ 8.9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 30 سال کی عمر کے افراد  کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں 30 سال کے افراد کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل سے 30 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا جب کہ ویکسین شیڈول میں شامل 30 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج میسج موصول ہو جائے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں