569

آنے والے سالوں میں لاکھوں افراد ہلاک ہو جائیں گے۔ بل گیٹس

لندن (الشامی نیوز آن لائن) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2021 کے آخر تک لاکھوں افراد ہلاک ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ 2021 کے آخر تک جب کورونا وائرس ختم ہو رہا ہو گا تو لاکھوں افراد مزید ہلاک ہو جائیں گے۔مغربی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ لاکھوں افراد کی اموات صرف کورونا وائرس سے نہیں بلکہ غیر معیاری صحت کے نظام سے ہو گی جب کہ کچھ لوگ خوف سے بھی ہلاک ہو جائیں گے۔بل گیٹس نے مزید کہا کہ ان تمام چیزوں کے علاوہ سیاسی عنصر ان تمام امور پر غالب ہیں،اس کے علاوہ معاشی بحران بھی ایک اہم امر ہے۔اگرچہ 2021ء لکے آخر تک ویکیسن آ چکی ہو گی تاہم پھر بھہ کورونا وائرس اہم اثرات چھوڑے گا

اس سے قبل بل گیٹس نے کہاہے کہ کرونا وائرس امیر ممالک میں پہلے ختم ہو گا مگر غریب ممالک اس وبا کا بدستور شکار رہیں گے۔ غریب ملکوں میں کرونا کی وبا سب سے آخر میں ختم ہو گی،امیر ممالک میں کرونا کی وبا رواں سال نہیں بلکہ 2021 کے آخر میں ختم ہونا شروع ہو گی جب کہ غریب ملکوں میں اس کے بعد یہ وبا کم ہو گی۔عرب ٹی وی کے مطابق بل گیٹس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پوری دنیا میں کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے پیش رفت کی امید افزا خبریں آ رہی ہیں۔ ماہرین یہ توقع کر رہے ہیں کہ کرونا وبا رواں سال کے آخر تک ختم ہو جائے گی مگر بل گیٹس کے بیان میں کہا گیا کہ کرونا کی وبا سے ابھی مزید ہزاروں کی تعداد میں افراد لقمہ اجل سکتے ہیں۔امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کرونا کی تشخیص ،علاج اور ویکسین کی تیاری واقعی متاثر کن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمیں 2021 کے آخر تک اور پوری دنیا کے لئے 2021 کے آخر تک اس وبا کا خاتمہ کرنے کے قابل ہونا چاہئے ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں