49

حکومت کا ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ

حکومت کا   ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ حکومت کا ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی، فیصلے صوبے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا،حکومت نے رواں سال کسی کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور  فیصلے صوبے کریں گے۔جبکہ  امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع کئے جائیں گے اور  تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام وفاقی اکائیوں کو اساتذہ، نگراں عملے اور دیگر انتظامی سٹاف کی بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنانے پر زور دیا۔شفقت محمود   کا کہنا ہے کہ  جن کے پاس ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا وہ انویجیلیشن کے لئے نہیں بلائے جائیں گے۔

واضح رہےکہ این سی او سی نے کورونا کے 5 فیصد سے کم والے علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ 5 فیصد سے زائد کیسز رکھنے والے علاقوں کے حوالے سے فیصلہ 3 جون کو کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سندھ بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں اور سندھ حکومت نے کورونا کی پابندیوں میں بھی 2 ہفتوں تک توسیع کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں