49

ملک کے تمام بینک ہفتہ 8 مئی کو کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک

سرکاری طور پر 10 سے 15 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے فوٹو: فائل

سرکاری طور پر 10 سے 15 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے فوٹو: فائل

 کراچی.: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 8 مئی کو تمام بینک اپنے مقررہ وقت تک کھلے رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 8 مئی کو صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک بھی عیدالفطر کے موقع پر اسٹیٹ بینک 10 تا 15 مئی تک بند رہے گا۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.453.0_en.html#goog_1104658186

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی کی سفارشات کی روشنی میں 10 سے 15 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، ان تعطیلات کے دوران لازمی سروسز کےعلاوہ کاروبار،مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی، گروسری، میڈیکل اسٹور، اسپتال، ویکسی نیشن سینٹر، بیکریز، پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، چاند رات کو مہندی بازار،جیولری، کپڑوں کے اسٹال بند رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں