94

پشاور ایئرپورٹ پر ٹرالیاں‌ خود بہ خود چلنے لگیں، ایمرجنسی نافذ

پشاور: (الشامی نیوز آن لائن نیوز) خیبرپختون خوا کے دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں باچا خان ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا۔

الشامی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ہونے والی بارش کے باعث باچا خان ایئرپورٹ کی چھت اور سائن بورڈ کر گئے، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی تک نہیں ہوا۔

طوفانی بارش کے باعث ائیرپورٹ کے اطراف میں لگے سائن بورڈ بھی گرے جبکہ مسافروں کا سامان لے جانے والی ٹرالیاں بھی تیز ہوا کی وجہ سے ہوائی اڈے کی حدود سے باہر آگئیں۔

اطلاع یہ بھی ہے کہ خیبرپختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں