45

ماسک کے اوپر زیور پہننے کا خاتون کا انوکھا انداز وائرل

نئی دہلی: (الشامی نیوز آن لائن نیوز) بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے لیکن اس کے باوجود شادی کی تقریبات میں کمی نہیں آسکی، شادی کی تقریب میں خاتون نے فیس ماسک کے اوپر جیولری پہننے کا انوکھا انداز اپنایا جو وائرل ہوگیا۔

انڈین پولیس آفیسر دیپانشو کبرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خاتون کی تصویر شیئر کی جن کو زیورات اتنے پسند ہیں کہ انہوں نے ماسک کے اوپر ہی جیولری پہن لی۔

دیپانشو کبرا نے یہ تصویر جیولری جگاڑ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے نتھنی کو ماسک کے اوپر ہی سیٹ کرلیا جسے دیکھنے والا ہر شخص قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں