79

ساتھیوں کی گرفتاری، کسان گواہ کے طور پر گائے لے آئے

نئی دہلی:(الشامی نیوز) بھارت میں گرفتار ہونے والے دو کسانوں کو چھڑانے کیلئے ساتھی کسان اپنے ہمراہ گواہ کے طور پر گائے لے آئے اور معصومانہ انداز میں کہا یہ گرفتاری کے وقت وہیں موجود تھی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر توہانہ میں دو کسانوں کو اس بنیاد پر پولیس نے گرفتار کیا کہ وہ رکن قانون ساز اسمبلی کے گھر کے اطراف گھوم رہے تھے ۔ دیگر کسان نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے پولیس سٹیشن پر احتجاج کیا اور گواہ کے طور پر گائے کو بھی ہمراہ لے آئے اور اسے پولیس سٹیشن کے باہر باندھ دیا۔

کسانوں نے انتہائی معصومیت سے پولیس کو کہا کہ یہ(گائے ) 41ویں گواہ ہے جس نے ہمارے دو ساتھیوں کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوتے دیکھا، بعد ازاں دونوں کسانوں کو ضمانت پر رہائی مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں