47

بل گیٹس طلاق کے بعد بھی سابقہ بیوی کی جدائی کے غم میں مبتلا

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس طلاق کے بعد بھی سابقہ بیوی کی جدائی کے غم میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے ہاتھ میں ابھی بھی شادی کی انگوٹھی پہن رکھی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 65 سالہ بل گیٹس طلاق کے بعد پہلی بار منظرعام  پر آئے ہیں جہاں ان کے ہاتھ میں موجود شادی کی انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

خیال رہے کہ چار مئی کو بل گیٹس اور میلنڈا نے 27 سال بعد شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جوڑے میں طلاق کی وجہ بل گیٹس کے خاتون ملازم کے ساتھ خفیہ تعلقات تھے جس کا اعتراف بعد میں خود بل گیٹس نے بھی کرلیا تھا ۔

طلاق کے بعد میلنڈا کو اربوں ڈالرز کے اثاثے ملے ہیں۔ بل گیٹس اپنی اہلیہ ملینڈا سے علیحدگی کے بعد اب تک 3 ارب ڈالر انہیں منتقل کر چکے ہیں۔

جس میں کینیڈا کے قومی ریلوے اور آٹو نیشن کے حصص بھی شامل ہیں۔

بل گیٹس نے ڈیری اینڈ کمپنی کے حصص میں سے 80 کروڑ 50 لاکھ کے حصص ملینڈا کو منتقل کر دیے۔ جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیری اینڈ کمپنی میں بل گیٹس کے حصص کا 7 فیصد ہے۔

طلاق کی درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ 1994 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے شادی سے قبل معاہدہ (prenuptial) نہیں کیا تھا اور واشنگٹن ریاست کے قانون کے تحت جوڑوں میں طلاق ہونے پر اثاثے مساوی بنیادوں پر تقسیم کردیے جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں