74

بطخ کی آٹھ آنکھیں؟

ایک معصوم اور خوبصورت بطخ نے پانی میں اپنی چونچ ماری تو اس کا آٹھ آنکھوں والا عکس نمودار ہو گیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق ایک چھوٹی سی بطخ کی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں بطخ نے پانی میں اپنی چونچ ڈال رکھی ہے۔

In the snap, the tiny duck can be seen enjoying a dip with its beak partially submerged in the River Slea in Lincolnshire

ان تصاویر کی انوکھی بات یہ ہے کہ ان میں بطخ کی آٹھ آنکھیں دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بطخ اپنی چونچ پانی میں ڈال کر لطف اندوز ہو رہی ہے۔

تصاویر کا بغور جائزہ لینے پر پتا چلتا ہے کہ ننھی بطخ پانی میں اپنا عکس دیکھ کر خوش بھی ہو رہی ہے اور لطف اندوز بھی۔ ایسا لگتا ہے کہ بطخ پہلی مرتبہ اکیلی تیرنے آئی ہے۔

ننھی بطخ کی یہ خوبصورت تصاویر ڈیو مین نامی فوٹوگرافر نے 20 منٹ میں کھینچیں۔ فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی بہت منفرد تصاویر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں