49

ہم کرپشن کے دلدل سے نکل سکتے ہیں اور ہمیں شاعر مشرق کے حقیقی فلسفے کو سمجھنا ہو گا ، ڈاکٹر فردوس عاشق

کریں گے۔

لاہور ( الشامی نیوز) علاقہ اقبال کے فلسفے کو آگے بڑھا کر ہم کرپشن کے دلدل سے نکل سکتے ہیں اور ہمیں شاعر مشرق کے حقیقی فلسفے کو سمجھنا ہو گا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشی میدان میں بااختیار بنانا ہے، سرحدوں پر جنگیں لڑنے کا دور چلا گیا اب ٹیکنالوجی کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ اقبال کے فلسفے کو آگے بڑھا کر ہم کرپشن کے دلدل سے نکل سکتے ہیں اور ہمیں شاعر مشرق کے حقیقی فلسفے کو سمجھنا ہو گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مریم نواز جلسوں میں ہمارے خلاف زہر اگل رہی ہیں اور اداروں کے خلاف زبان استعمال کر رہی ہیں لیکن ہم اپنے اداروں، قومی وقار اور تشخص کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنا رویہ درست کر لیں توعلی امین گنڈا پور کو ایسے بیان دینے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔ گلگت بلتستان کےعوام خود ان کو صوبہ بدر کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کے لیےعلیحدہ ریاست کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلام کی عظمت کو اجاگر کیا۔ پوری قوم شاعر مشرق علامہ اقبال کی احسان مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے اور ہمیں شاعر مشرق کے کلام سے رہنمائی کی ضرورت ہے جبکہ علامہ اقبال کی سوچ کے مطابق عثمان بزدارعوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور وزیر اعظم عمران خان علامہ اقبال کے فلسفے پرعمل پیرا ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں