45

کرونا میں مبتلا طالبہ نے تاریخ رقم کردی

میسور: (الشامی نیوز/آن لائن نیوز) کسی انسان کو اگر کوئی کام کرنا ہو تو اس کے لئے وسائل یا اس کی قوت نہیں دیکھی جاتی بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ کتنا حوصلہ مند ہے، ایسا ہی کچھ کر دکھایا ہے ایک طالبہ نے ، جو کرونا وبا میں مبتلا ہونے کے باوجود پوسٹ گریجویشن ٹیسٹ دینے چلی آئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میسور یونیورسٹی میں شعبہ حیاتیات کے لئے پوسٹ گریجویشن کے لئے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ (سی ای ٹی) کا انعقاد کیا گیا، اس دوران ایک طالبہ جو کہ کرونا وبا میں مبتلا تھی، پی پی ای کٹ پہنے ٹیسٹ دینے چلی آئی۔

اسٹوڈنٹ کا حوصلہ دیکھ کر یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کے لئے الگ کمرے کا انتظام کیا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر اس کے لئے ایک الگ انویجیلیٹر مقرر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں