55

کراچی: بینک میں پراسرار دھماکا، عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے

کراچی: (الشامی نیوز) شہرقائد کے بینک میں ہونے والے پر اسرار دھماکے کے باعث عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا کراچی کے علاقے پاپوش نگر کے بینک میں ہوا ہے، پر اسرار دھماکے کے باعث بینک کے شٹر کو نقصان پہنچا اور جس عمارت میں یہ بینک قائم تھا، اس عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے، بینک آج قائد اعظم کی یوم پیدائش کی عام تعطیل کے باعث بند تھا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں