117

چہلم امام حسین پر سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کراچی (الشامی نیوز) حکومتِ سندھ نے چہلم امام حسین پر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

9 اکتوبر کو چہلم امام حسین کے موقع پر صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز کی رپورٹ کی روشنی میں پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ شہری، صحافی، پولیس اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں