36

پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں درآمدی گندم ختم ہو گئی، عاصم رضا ،چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

لاہور:( الشامی نیوز)  فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے بتایا ہے کہ پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں درآمدی گندم ختم ہو گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری گوداموں سے930 ملزکو محدود حد تک گندم ریلیز کی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی صورتحال بہتر نہیں ہو گی، محکمہ خوراک کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر گندم کی شدید قلت کے باعث آٹے کے نرخ بڑھ جائیں گے اور آٹا عوام کی پہنچ سے دور ہو جائے گا فلور ملز کو مطلوبہ مقدار اور پالیسی کے مطابق گندم کا اجرا کیا جائے بصورت دیگر فلور ملز ایسوسی ایشن ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائے گی

اس موقع کین کمشنر پنجاب زمان وٹو نے کہا کہ وفاق کا یوکرائن سے آنے والی گندم کے پہلے 2 جہاز خیبرپختونخوا کودینے کا حکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے جہازکےذریعےآنےوالی گندم پاسکوکےحوالےکی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے7لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جب کہ خیبرپختونخواکی جانب سےساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ بھیجی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں