43

پشاور کی دیرکالونی میں مدرسے میں دھماکا، 7 افراد شہید، 70 سے زائد زخمی

پشاور: (الشامی نیوز) پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد کے مدرسے میں دھماکے میں 7 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا مدرسہ کے مرکزی ہال میں ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو، امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔

 ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص صبح 8 بجے مدرسہ میں داخل ہوا، مدرسے میں بارودی مواد سے بھرا بیگ رکھا گیا، دھماکا آئی ای ڈی سے کیا گیا، دھماکے کے وقت بچے حصول تعلیم میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق مدرسے میں داخل ہونے والے مشکوک شخص کی تلاش جاری ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دھماکا امن کو ثبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے، دھماکے میں ہونے والے مالی و جانی نقصان افسوسناک ہے، ریسکیو آپریشن جاری ہے، زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہے، دھماکے کی نوعیت کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں