69

پرموشن کا حق مانگنے پر 25 خواتین افسران کے موبائل نمبر غیر اخلاقی ویب سائٹ پر ڈال دیئے گئے ، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا انکشاف

کراچی (الشامی نیوز ) محکمہ سوشل ویلفیئرکی خواتین افسران کو موبائل فون پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کی ایک خاتون افسر نے شکایت کی ہے کہ محکمے کی 25 کمیشنڈ افسران کو ہراساں کیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتا یا خواتین افسران نے اپنی سینیارٹی کو کلیم کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی اور پٹیشن کے بعد ہی خواتین افسران کے موبائل نمبرز غیر اخلاقی ویب سائٹس پر ڈال دیے گئے۔خواتین افسران کو ملکی اور غیر ملکی نمبرز سے غیراخلاقی پیغامات اورکالز موصول ہورہی ہیں۔ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ خاتون افسرکی شکایت پر سائبرکرائم کی جانب سےباقاعدہ انکوائری شروع کردی گئی ہے، خواتین کے نمبرزلیک کرنے میں متعلقہ محکمے کا ہی کوئی اہلکار ملوث ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں